سرکاری فیس کی ادائیگی میں کروڑوں کے غبن کی تحقیقات میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو اینٹی کرپشن پنجاب نے طلب کر لیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس ادائیگی میں خردبرد کی گئی۔
اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے شیخ رشید کو زمین کی فروخت کے ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور پیش ہونے کی ہدایت کی۔
حکام کے مطابق تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کو بھی طلب کیا ہے۔
Comments are closed.