بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کسی کی شکل سے کوئی مسئلہ نہیں، ہم نے 2 ماہ کابینہ کے بغیر گزارا کیا، حمزہ شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انہیں کسی کی شکل سے کوئی مسئلہ نہیں، ہم نے 2 ماہ کابینہ کے بغیر گزارا کیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ جو شخص ایک کروڑ نوکریاں دینے کا کہہ کر آیا، لاکھوں کو بےروزگار کر گیا۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے، پتا چل جائے گا، کس کس نے منی لانڈرنگ کی، وسیم اکرم پلس کے نام پر ملک سے کھلواڑ ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان اپنی جھوٹی سیاست سے انتشار پھیلا رہا ہے، اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر محنت کریں گے، کامیابی ملے گی، تمام جماعتوں کو مل کر ذمہ داری ادا کرنی ہو گی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی کو دنیا میں جھوٹے نمبر ون کا ایوارڈ ملے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.