پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے پاس فرح گوگی کے دفاع کے سوا کوئی کارکردگی نہیں، عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران نیازی اپنی 3، 4 سال کی کارکردگی بتانے سے قاصر ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ضمنی انتخابات بری طرح ہار رہے ہیں اس لیے رونا شروع کر دیا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان، ضلع ٹانک، چترال میں سیلاب آیا ہوا ہے، خیبر پختونخوا کے وزیر سیلاب سے متاثرہ اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، ضلع ٹانک اور چترال کا دورہ کریں۔
Comments are closed.