بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے علاقے سے اب تک پانی نہیں نکلا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے علاقے سے بھی اب تک پانی نہیں نکلا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت شہر میں ہنگامی حالت ہے، باتوں کے علاوہ کوئی سنجیدہ کوشش سامنے نہیں آ رہی۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو برطرف ہونا چاہیے، پی ڈی ایم اے کا اربوں روپے کا بجٹ کہیں نظر نہیں آیا۔

کراچی میں کورنگی کازوے کی سڑک کو پانی کا بہاؤ جاری رکھنے کے لیے کھود دیا گیا۔

اُن کا کہنا ہے کہ سیاسی انجینئرنگ سے الیکشن پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سندھ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کا دوسرا نام ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ برساتی نالوں میں سیوریج کا پانی ڈالا جا رہا ہے، نالوں پر تعمیرات میں تمام سیاسی جماعتیں ملوث ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.