صوبۂ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کی سیشن کورٹ کے قریب مسلح افراد نے نوبیاہتا جوڑے پر فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ اور زخمی نوجوان نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ اپنے شوہر کے ساتھ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد گھر واپس جا رہی تھی کہ قاتلانہ حملے کا شکار ہو گئی۔
پولیس کی جانب سے مقتولہ کی لاش اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.