سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک چھوٹی بچی کی اپنے کتے سے محبت دکھائی گئی ہے کہ کس طرح سوتے وقت وہ کتے کو کمبل سے ڈھانپتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھی بچی اپنے بُل ڈاگ کو سوتے ہوئے دیکھ کر اس کے لیے ایک چھوٹا کمبل لاتی ہے اور اسے ایک بچے کی طرح تھپکی دیتی ہے، پیار کرتی ہے اور جب وہ سو جاتا ہے تو اس کے پاس بیٹھ جاتی ہے۔
یہ ویڈیو صارفین کے دلوں کو چھو گئی ہے اور ایک صارف کا کہنا ہے کہ ’بچوں میں جانوروں کے لیے اتنا پیار اور احترام دیکھ کر دلی خوشی محسوس ہوئی ہے۔‘
Comments are closed.