آئندہ دنوں میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کمی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کے لیے وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہو گی۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر 16جولائی سے قبل قیمتوں میں کمی نہیں کی جا سکتی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 15 روز کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی منظوری دے رکھی ہے۔
Comments are closed.