وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث ایک بار پھر نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈھوک کالا خان، صادق آباد، شکریال اور گرجا روڈ کے علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔
ایم ڈی واسا کا یہ بھی کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح 13 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے، نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ پر نظر ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ نالہ لئی میں کٹاریاں پل پر پانی کا بہاؤ 9 فٹ ہے، گوالمنڈی پل پر پانی کی سطح 10 فٹ ہے۔
ترجمان واسا کا یہ بھی کہنا ہے کہ نکاسیٔ آب کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
Comments are closed.