سابق انگلش ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ وکٹ کیپنگ کی ویڈیو شیئر کر دی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سارہ ٹیلر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں محمد رضوان کیچ کی پریکٹس کر رہے ہیں۔
سارہ ٹیلر نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ محمد رضوان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
سابق انگلش ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر نے محمد رضوان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے انگلش کاؤنٹی سسیکس سے معاہدے کے بعدسارہ ٹیلر نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ محمد رضوان سے سیکھنے کی منتظر ہیں۔
سارہ ٹیلر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتی، بہت ہی شاندار معاہدہ ہے۔
Comments are closed.