وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کینسر کے 17 سالہ مریض کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے سوشل میڈیا پر قلات کے علاقے زہری سے تعلق رکھنے والے کینسر کے مریض کے حوالے سے خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کینسر کے مریض سعد اللّٰہ کا علاج حکومتی خرچ پر کرانے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے کمشنر قلات کو ہدایت کی کہ وہ مریض سعد اللّٰہ کے خاندان سے فوری رابطہ کرکے کوائف حاصل کریں، مریض کا علاج بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ سے کرایا جائے گا۔
Comments are closed.