کراچی میں لیاری کے علاقے نیا آباد میں عمارت گرنے کے واقعے کا چیف سیکریٹری سندھ محمد سہیل راجپوت نے نوٹس لے لیا۔
چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی اور ڈی سی ساؤتھ کو جائے وقوع کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محمد سہیل راجپوت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔
چیف سیکریٹری نے ایس بی سی اے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی تمام خطرناک عمارتوں کو خالی کرایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے لیاری، نیا آباد میں 4 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے، 4 منزلہ عمارت خستہ حالی کے باعث خالی تھی۔
Comments are closed.