بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، عمارت گرنے کا واقعہ، چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹس لے لیا

کراچی میں لیاری کے علاقے نیا آباد میں عمارت گرنے کے واقعے پر چیف سیکرٹری سندھ محمد سہیل راجپوت نے نوٹس لے لیا۔

چیف سیکرٹری سندھ نے کمشنر کراچی اور ڈی سی ساؤتھ کو جائے وقوع کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محمد سہیل راجپوت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے) سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔

کراچی میں لیاری کے علاقے نیا آباد میں چار منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

چیف سیکریٹری نے ایس بی سی اے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام خطرناک عمارتوں کو خالی کرایا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں لیاری کے علاقے نیا آباد میں 4 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے، 4 منزلہ عمارت خستہ حالی کے باعث خالی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.