محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے17 جولائی کے درمیان موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
ملک میں کل سے مون سون کا دوسرا اسپیل داخل ہونے کا امکان ہے، کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ سمیت سندھ اور دیگر صوبوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے علاقوں ژوب، زيارت، بارکھان، بولان اور پسنى میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جولائی کو ہوا کا کم دباؤ سندھ کے علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہو گا، سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
Comments are closed.