کراچی میں پرسوں دوپہر کے بعد سے بارش نہیں ہوئی لیکن بارش سے ڈوبنے والے کچھ علاقوں سے پانی اب تک نہیں نکالا جاسکا۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جولائى سے مزید بارش ہو گی، کم ہوا کا دباؤ سندھ میں شدت کے ساتھ داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 جولائى تک کراچى، حيدرآباد، بدين، ٹھٹہ، دادو، تھرپارکر، سانگھڑ اور دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔
سندھ، بلوچستان اور جنوبى پنجاب میں جمعرات سے مزيد مون سون بارشوں کى پيش گوئى کی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
ژوب، زيارت، بارکھان، بولان، کوہلو، قلات، خضدار، لسبيلہ، سبی ڈیرا بگٹی، تربت اور پسنی میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔
Comments are closed.