ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب (ای سی پی) نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملتان نے مبینہ ووٹ خریدنے کی ویڈیوز پر نوٹس لے لیا۔
لاہور سے جاری بیان میں ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ پی پی 217 سے ن لیگی امیدوار محمد سلمان کی مبینہ طور پر ووٹ خریدنے کی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے اسسٹنٹ کمشنر صدر ملتان کو فوری طور پر انکوائری کا حکم دیا۔
ترجمان ای سی پی کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے فوری طور پر انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔
Comments are closed.