بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عالمی منڈی میں خام تیل سمیت پیٹرول کی قیمت میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل سمیت پیٹرول کی قیمت میں کمی آئی ہے، پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 سے 14 روپیہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں 25 سے 30 روپیہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم لیوی نہ بڑھے تو 16 جولائی سے قیمت میں کمی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،  خام تیل کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک بار پھر 6 فیصد کمی ہوئی ہے۔

 دوران ٹریڈنگ برینٹ 100، ڈبلیو ٹی آئی 97 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.