سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کراچی پیکیج کے اربوں روپے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی میں بانٹ دیے، آج عوام ان سے کراچی پیکیج کا حساب مانگ رہے ہیں۔
امتیاز شیخ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی زندگی جھوٹ، حسد، بغض اور منافقت سے بھری پڑی ہے، ماضی میں کراچی پیکیج کا اربوں روپے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی میں تقسیم کیے گئے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں 2 دنوں میں 400 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام وزراء نے شاہراؤں پر نکاسی آب کی خود نگرانی کی۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ عوام جب تکلیف میں تھے تو پی ٹی آئی رہنما فوٹو شوٹ میں مشغول تھے، عمران خان کراچی کا غم کرنے کے بجائے ایک نظر خیبر پختونخوا پر بھی ڈال لیں، جن کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ صوابی سمیت پورا خیبرپختونخوا پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔
Comments are closed.