وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کرپشن چھپ نہیں سکتی۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ لاکھ مخالفین کو غداری سے لنک کرکے اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنائیں، عمران صاحب تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوامی فیصلے کے تحت 11 اپریل کو انقلاب آچکا ہے، کرپشن، نالائقی، نااہلی کی علامت عمران خان گھر جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کو ن لیگ کی کامیابی اس حقیقت کو مزید پختہ کرے گی۔
Comments are closed.