بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ ا علیٰ سندھ کی واٹر بورڈ کو پانی کی نکاسی کی ہدایت

وزیرِ ا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واٹر بورڈ کو کراچی بھر سے برساتی پانی کی نکاسی کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں بارش کے بعد کراچی کی موجودہ صورتِ حال پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن، وزیرِ بلدیات ناصر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بارشوں کے باعث شہر میں پانی کی نکاسی اور انفرا اسٹرکچر کی مرمت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چیف سیکریٹری نے شہر کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں بتایا کہ ٹاور، میمن مسجد، کے ایم سی بلڈنگ اور کچھ دیگر علاقوں میں پانی موجود ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واٹر بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔

وزیرِ بلدیات ناصر شاہ نے وزیرِ اعلیٰ کو آگاہ کیا کہ پمپنگ اسٹیشن پر کچھ مسائل تھے اب وہ ٹھیک کر دیے گئے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات شرجیل میمن نے بتایا کہ کے پی ٹی انڈر پاس کلیئر ہوگیا ہے، صرف اس کی صفائی کا کام جاری ہے۔

چیف سیکریٹری نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ کورنگی کازوے کے بند ہونے کے باعث ٹریفک کے لیے مسئلہ بنا ہوا ہے۔

چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ 60 فیصد…

اس مسئلے پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کورنگی کازوے پر چیف سیکریٹری کو جلد کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔

اُنہوں نے کہا کہ جب تک کورنگی کازوے پر کام مکمل ہو ٹریفک کو مینیج کیا جائے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ شہر میں جہاں بھی سڑکوں کی مرمت ہونی ہے فوری طور پر کام شروع کریں۔

انہوں نے ہدایت جاری کی کہ چھوٹے پمپوں کے ذریعے گلیوں سے پانی کی نکاسی کریں اور یہ کام آج ہی شروع کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.