ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 39 اعشاریہ 46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق شہرِ قائد میں اس دوران کورونا وائرس کے 408 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 161 افراد میں مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 1 کورونا مریض موت کے منہ میں چلا گیا۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسزکی شرح 5 اعشاریہ 46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 255 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 424 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 43 ہزار 505 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 92 لاکھ 1 ہزار 395 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
Comments are closed.