کراچی کے چار انڈر پاسز بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث ٹریفک لیے بند ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق کے پی ٹی انڈر پاس، 3 تلوار انڈر پاس اور سب میرین انڈر پاس میں بارش کا پانی جمع ہے جس کے باعث تینوں انڈر پاسز کو ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ غریب آباد انڈر پاس میں بھی بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی آمد و رفت بند ہے۔
ٹریفک پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان انڈرپاسز کے بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے۔
Comments are closed.