بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح نے اپنی زندگی کی تلخ حقیقتوں سے پردہ اٹھا دیا

برطانوی ایتھلیٹ محمد فرح کی جانب سے اپنی زندگی اور بچپن کی تلخ حقیقتوں سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔

محمد فرح نے بتایا ہے کہ صومالیہ میں خانہ جنگی کے دوران میرے والد ہلاک ہوگئے تھے، میں بچپن میں جبری مشقت کے لیے غیر قانونی طور پر صومالیہ سے برطانیہ لایا گیا تھا۔

محمد فرح کے مطابق اُن کا نام محمد فرح نہیں بلکہ حسین عابدی کہن ہے، جعلی دستاویزات میں محمد فرح کا نام دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے برطانیہ میں بطور گھریلو ملازم کام کیا اور جس خاتون کے گھر کام کر رہا تھا ان کا سلوک میرے ساتھ اچھا نہیں تھا، میں اکثر باتھ روم میں چھپ کر رویا کرتا تھا۔

محمد فرح  نے مزید  بتایا ہے کہ اسکول میں اسپورٹس ٹیچر نے ان کا ٹیلنٹ دیکھا اور ان کی مدد کی، وہ خوش قسمتی سے رننگ جانتے تھے۔

برطانوی ایتھلیٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھ جیسے سیکڑوں افراد آج بھی مشکلات میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.