ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف کا کہنا ہے کہ نانگا پربت کے واقعہ کے بعد عید کی اہمیت بڑھ گئی تھی، دو برسوں کے بعد فیملی کے ساتھ عید کرنے کا مزہ آیا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گھر والوں کا منا لیا ہے، وہ دو روز کے بعد مہم جوئی کے لیے سفر شروع کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شہروز کاشف نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔
شہروز کاشف کا نانگا پربت چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی پر رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ شہروز نے نانگا پربت سے بخیریت واپسی کو معجزہ قرار تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ واپسی پر روٹ سمجھ میں نہیں آیا، ایک موقع پر ایسا لگا کہ بچنا مشکل ہے، وہاں منفی 45 درجہ حرارت تھا۔
Comments are closed.