متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما، سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کراچی مکمل ڈوبا ہوا ہے، کوئی کچھ نہیں کر رہا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ 15 سال سے شہر پر زبردستی مسلط انتظامیہ ناکام رہی ہے، صوبائی حکومت اختیارات نچلی سطح تک پہنچائے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں ایک با اختیار مقامی حکومت کی ضرورت ہے، کراچی کے لوگوں سے لیا گیا ٹیکس کہاں جاتا ہے؟
وسیم اختر کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے ساتھ سالوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا رہا ہے، میرے پاس چار سال تک کوئی اختیار نہیں تھا۔
سابق میئر کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج کل جو لوگ انتظامیہ میں ہیں ان کے پاس تمام اختیارات ہیں۔
Comments are closed.