پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی پھر کورونا وائرس کے شکار ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں سعید غنی نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ میری طبیعت گزشتہ کچھ روز سے ٹھیک نہیں تھی، 4 روز قبل ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ میں دوسری مرتبہ کورونا میں مبتلا ہو چکا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق میں نے خود کو آئسولیٹ کیا ہوا ہے، معمولی علامات کے علاوہ میری طبیعت بہتر ہے۔
خیال رہے کہ سعید غنی اس سے قبل بھی کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.