سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی وجہ سے بارانِ رحمت ہر سال زحمت بن جاتی ہے۔
جاری کیے گئے ایک بیان میں سابق گورنر سندھ، پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں میں نقصانات پر افسردہ ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سمیت صوبائی وزراء فوکل پرسن سب اپنے گاؤں میں عید کی چھٹیاں منا رہے ہیں۔
عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی ڈوب رہا ہے، جبکہ ایڈمنسٹریٹر سطح کے لوگ کھالیں جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ کئی روز سے شہرِ قائد میں بارش جاری ہے، گزشتہ روز عیدِ قرباں کے موقع پر بھی مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد میں آج دن بھر وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
Comments are closed.