بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان: سیلابی ریلہ وندر کی قریبی آبادیوں میں داخل

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیلابی ریلہ وندر کی قریبی آبادیوں میں داخل ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر افتخار احمد بگٹی کا کہنا ہے کہ وندر ندی کے قریب رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے 5 دیہات متاثر ہوئے ہیں، سیلاب میں گھرے انور رند گوٹھ اور چاکر گوٹھ کی آبادی کو لیویز نے ریسکیو کر لیا ہے۔

کان مہتر زئی میں ڈیم میں شگاف پڑگیا جبکہ پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، مسلم باغ، قلعہ عبداللّٰہ، ژوب میں سات ڈیم ٹوٹ گئے۔

افتخار احمد بگٹی کا مزید کہنا ہے کہ سانول گوٹھ میں 80 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ 200 گھرانوں کو ہائی اسکول وندر کیمپ میں رکھا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.