بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: سپر ہائی وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

کراچی میں شدید بارش کی وجہ سے سیلابی ریلے کے باعث بند سپر ہائی کے دونوں ٹريک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

سیلابی ریلہ سپر ہائی وے پر آنے کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئی تھیں اور اسے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ قائد آباد میں 76 ملی میٹر جبکہ ڈیفنس میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ناظم آباد میں 31، اورنگی میں 23 اور سرجانی ٹاؤن میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.