ملک میں پیٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عوام کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ ہوٹل ایسوسی ایشن ناران نے عید کی خوشی میں سیاحوں کے لیے 30 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
ضلع مانسہرہ میں بالاکوٹ سے بابوسر ٹاپ تک 200 کلومیٹر طویل وادی میں تقریباً ڈھائی ہزار چھوٹے بڑے ہوٹل ہیں جن کے مالکان و ملازمین سمیت ڈھائی لاکھ کے قریب افراد صرف 75 روز میں پورے سال کے لیے اپنے بچوں کی روزی روٹی کا انتظام کرتے ہیں۔
پاکستان میں شدید مہنگائی کے باعث تمام کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھ کر ہوٹل ایسوسی ایشن ناران نے عید کے پُرمسرت موقع پر سیاحوں کے لبے ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں 30 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر د یا ہے۔
صدر ہوٹل ایسوسی ایشن ناران مطیع اللّٰہ کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے یہ ڈسکاؤنٹ دیا ہے۔
سیاحوں کا کہنا ہے کہ شدید مہنگائی کے طوفان میں ہوٹل ایسوسی ایشن کا اعلان سیاحوں کے لے یقینی سکون کا باعث ہے۔
Comments are closed.