بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں آج بھی ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، چیف میٹرولوجسٹ

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں آج بھی سارا دن وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سردار سرفراز نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی اس وقت مون سون سسٹم کی لپیٹ میں ہے۔ بعض علاقوں میں 70 سے 80 ملی میٹر بارش رکارڈ ہوئی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ 14 جولائی کی شام سے ایک اور سسٹم بھی آسکتا ہے، یہ سسٹم 18 جولائی تک اثر انداز رہے گا۔ پہلے سسٹم کی طرح دوسرا سسٹم بھی مضبوط ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے سسٹم میں تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں اتوار کو ہونے والی بارش کے محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار بھی جاری کردیے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ قائدآباد میں 76 ملی میٹر جبکہ ڈیفنس میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.