بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ٹیم آج سے دورہ سری لنکا کا باقاعدہ آغاز پریکٹس میچ سے کریگی

پاکستان کرکٹ ٹیم آج سے دورہ سری لنکا کا باقاعدہ آغاز تین روزہ پریکٹس میچ سے کرے گی۔

اتوار کو کولمبو میں ٹریننگ سیشن میں پاکستانی کرکٹرز نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز کیں۔ بالرز اور بیٹرز نے نیٹ پریکٹس بھی کی۔

اس سے قبل سری لنکا میں جاری مظاہروں کے سبب قومی کرکٹ ٹیم کا ہفتے کو ہونے والا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کولمبو میں نماز عید ادا کی،اسکواڈ کے اراکین ناشتے کے بعد ٹریننگ سیشن میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 جولائی سے گال میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.