بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اندھیرے میں چمکنے والی شارک کی تین اقسام دریافت

سائنسدانوں نے نیوزی لینڈ کے قریب گہرے پانیوں میں اندھیرے میں چمکنے والی شارک مچھلی کی تین اقسام دریافت کی ہیں۔ 

ان میں 6 فٹ لمبی کائٹ فِن شارک بھی شامل ہے جو اندھیرے میں چکمنے والی دنیا کی سب سے بڑی مہرے دار حیات ہے یعنی ریڑھ کی ہڈی رکھنے والا جانور ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق گہرے پانیوں میں چکمتی ہوئی آبی حیات کی موجودگی عام ہے لیکن کائٹ فِن، بلیک بیلے اور سدرن لینٹرن شارکوں میں چکمنے کا عمل پہلی بار تحریری شکل میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آبی حیات کو سمجھنے میں یہ دریافت انتہائی اہم ہے، کیونکہ کُرہِ ارض میں آبی نظام پر سب سے کم تحقیق ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.