سابق جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے کے قتل کے دو روز بعد ملک میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہوا۔
دارالحکومت ٹوکیو سے موصولہ اطلاع کے مطابق جاپان میں ایوان بالا کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔
جاپانی میڈیا کے مطابق ابتدائی نتائج میں حکمراں اتحاد کی پارلیمان میں اکثریت برقرار نظر آرہی ہے، حکمراں اتحاد کو ایوان بالا کی 125 نشستوں میں سے 69 سے 83 تک نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
ایوان بالا کے انتخاب کے حتمی نتائج کل تک آئیں گے، سابق وزیراعظم شینزو ایبے حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن تھے۔
Comments are closed.