بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مظفرآباد: کار دریائے نیلم میں جاگری، خاتون اور بچے سمیت 4 افراد زخمی

مظفرآباد میں ویسٹرن بائی پاس پر چہلہ پل کی قریب کار دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق ان تمام لوگوں کو زخمی حالت میں دریا سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ 

پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.