بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

راولپنڈی، سابق شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، پولیس

راولپنڈی میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود میں تنازعہ کی بنا پر ایک گھر میں فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں جاں بحق خاتون کی شناخت مریم ہاشمی کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا، جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 4 افراد کو بینظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس شہزاد ندیم کے مطابق فائرنگ میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مریم ہاشمی کے سابق شوہر نے فائرنگ کی، شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.