سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اُنہوں نے غیر رسمی طور پر پتنگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ این اے 245 میں معید انور کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔
فاروق ستار نے کہا کہ چند دنوں میں ایم کیو ایم پاکستان میں شامل ہوجاؤں گا۔
دوسری جانب رہنما ایم کیو ایم معید انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار کو بھرپور طریقے سے خوش آمدید کہیں گے۔
معید انور نے کہا کہ فاروق ستار کو عزت و احترام کے ساتھ پارٹی میں جگہ دیں گے۔
Comments are closed.