بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے گالی گلوچ کے کلچر کو بڑھا دیا ہے: شرجیل میمن

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے گالی گلوچ کے کلچر کو بڑھا دیا ہے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کوشش ہے اختلافات اس حد تک نہ پہنچائے جائیں کہ سیاسی دشمنی ہوجائے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بد قسمتی سے کچھ ایسے کلچر فروغ پا رہے ہیں، چیزوں کو اس حد تک نہ بڑھایا جائے کہ بات چیت کے دروازے بند ہوجائیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے سیاست میں ہر جماعت، طبقے سے بات ہوسکتی ہے جبکہ عمران خان نے ہی ایسا ماحول پیدا کیا ہوا تھا کہ وہ کسی سے بات کے لیے تیار نہ تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.