بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاست سے زیادہ ملک اور معیشت بچانے کی ضرورت ہے، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا کہ معیشت ٹھیک ہو گئی تو ان شا اللّٰہ سب ٹھیک ہو جائے گا، سیاست سے زیادہ ملک اور معیشت کو بچانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت5.8 گروتھ ریٹ چھوڑ کر گئی تھی، ساڑھے آٹھ سال بعد الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی عروج پر ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ریاست اور ملک بچانے کی خاطر کڑوے فیصلے کرنے پڑے، مجھے تو عوام کی خدمت کرنے سے کوئی نہیں روک سکا ۔ ہم نے آٹا 160روپے سستا کرکے پورے صوبے کےعوام کو مہیا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ اور نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والے کہاں گئے، میں نے تو کبھی نہیں کہا کابینہ نہیں ہے، بحرانوں کا سامنا ہے ۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پچھلے دور حکومت میں رشوت کا بازار گرم رہا۔ عمران نیازی صاحب پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پھر بھاشن دیں۔ یہ الیکشن کمیشن پہنچ گئے کہ سستی بجلی کیوں دی جا رہی ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے احسن اقبال صاحب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ عمران خان کوجھوٹ بولنے کا جو آرٹ آتا ہے وہ کسی کے پاس نہیں، اس آرٹ پر سو بٹا سو نمبر دیتا ہوں، اسے کچھ دماغی مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے تو یہ بھی کہا تھا کہ میں انہیں سر پر سریا مار دیا جس کی وجہ سے ان کا بازو ٹوٹ گیا۔ میں ایسی باتوں کی پرواہ نہیں کرتا ،نہ برا مانتا ہوں۔ پاکستانی عوام مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.