بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عید کا پہلا دن، کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع

کراچی میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز  مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملیر، سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر سمیت ملحقہ علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش جاری ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج سے ملک میں مون سون ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کےساحلی علاقوں اور بلوچستان میں عید کے تینوں دن بارشوں کا امکان ہے۔

کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے، محکمہ موسمیات کی آج شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے جبکہ شہر میں گزشتہ دنوں ہونے والی تیز بارش کے بعد مختلف شاہراہوں پر کھڑا پانی اب بیشتر سڑکوں سے اتر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہلکی دھوپ کے ساتھ ٹھنڈی ہوا بھی چل رہی ہے درجہ حرارت بھی کافی کم ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ڈویژن، سکھر، جعفر آباد میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے اور بارشوں کاسلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کوئٹہ میں 4 اور صوبے میں سب سےزیادہ 15 ملی میٹر بارش پنجگورمیں ریکارڈ کی گئی۔ مسلم باغ میں 9 اور بارکھان میں 6 ملی میٹربارش رکارڈکی گئی۔ اسی طرح تربت میں 3 اور جیوانی میں 2 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی،اس دوران لسبیلہ اورسبی میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کوئٹہ، خضدار، قلات، دالبندین، مسلم باغ، لسبیلہ اور پنجگور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.