بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شعیب ملک نے عیدالاضحیٰ اہلیہ کیساتھ منائی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے عیدالاضحیٰ کی اپنی فیملی فوٹوز سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

شعیب ملک نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں اُن کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بیٹا اذہان مرزا ملک بھی موجود ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر شعیب ملک نے سیاہ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس میں وہ پُرکشش نظر آئے جبکہ فیملی کے ہمراہ قومی کرکٹر بےحد خوش لگ رہے تھے۔

شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عید الاضحیٰ کے اس خاص موقع پر، ہماری خواہش ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ سب کے لیے کامیابی اور خوشحالی کے دروازے کھول دے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ملک خاندان کی طرف سے آپ سب کو عید کی دلی مبارکباد۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں اور مسلمان سُنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے اللّہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.