بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سپر ہائی وے مویشی منڈی نمازِ عید سے پہلے خالی

کراچی سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی اور شہر کی مرکزی مویشی منڈی نماز عید سے پہلے ہی خالی ہو گئی، مویشی فروش مناسب ریٹ نہ ملنے کا شکوہ کرتے واپس چلے گئے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث رواں برس جانوروں کی قیمتیں آخر وقت تک آسمان کو چھوتی رہیں۔جس کو جانور مل گیا وہ خوش نصیب، جبکہ بہت سے افراد اب بھی قربانی کے سستے اور من پسند جانور کی تلاش میں مختلف منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں۔

کراچی میں ہوئی شدید بارش کے باوجود سپر ہائی وے کی مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمیتں نیچے نہ آسکیں، قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث خریدار بھی واپس چلے گئے اور منڈی جانوروں سے بھری رہی ۔

شہر کی دیگر چھوٹی بڑی منڈیوں میں کیچڑ سے بیوپاری اور خریدار دونوں ہی پریشان رہے مگر مویشیوں کے دام کم نہ ہوئے۔

لاہور کی مویشی منڈیوں کا بھی یہ ہی حال رہا، گزشتہ رات بھی منڈیاں جانوروں سے بھری اور گاہکوں سے خالی نظر آئیں۔

ملتان ، حیدر آباد ، فیصل آباد ، سکھر اور راول پنڈی کی لگائی گئیں مویشی منڈیوں میں بھی بیوپاری خریداروں کے منتظر نظر آئے ۔ جبکہ بیشتر گاہک ریٹس زیادہ ہونے کے باعث خالی ہاتھ ہی لوٹ گئے۔

دوسری جانب چاقو، چھریاں، بغدے تیز کرنے والوں کی دکانوں پر بھی رش نظر آ رہا ہے، بار بی کیو کے لیے انگیٹھیاں، سیخیں اور کوئلے کی بھی خریداری عروج پر ہے، خواتین دسترخوان سجانے کی فکر میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.