بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک سال سے کُتے کی طرح چلنے والا شخص

31 سالہ امریکی شخص  گزشتہ ایک سال سے کتے کی طرح زندگی گزارنے کے لیے اپنا معمول بنا رہا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو کُتے کی طرح چلتے، دوڑے اور سونگھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ شخص  روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ اپنے ہاتھوں اور پیروں پر کُتے کی طرح چلتا ہے۔

اس حوالے سے امریکی شخص نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں ایک کُتا ہوں لیکن میں نے واقعی اس بات پر زیادہ غور نہیں کیا کہ جب میں چل رہا ہوتا ہوں تو یہ کیسا لگتا ہے۔ 

امریکی شخص نے کہا کہ میں لوگوں کو سامنے پارک میں بھی اسی طرح چلتا ہوں کیونکہ مجھے لوگوں کی بالکل پرواہ نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ اپنے جسم کو فٹ رکھنا چاہتے ہیں تو  آپ کو یہ ضرور کرنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.