بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مہیلا جے وردھنے کا وزیراعظم سے دلچسپ انداز میں استعفے کا مطالبہ

سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور بلے باز مہیلا جے وردھنے نے اپنے ملک کے وزیراعظم پر دلچسپ انداز میں طنز کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مہیلا جے وردھنے نے معروف کامیڈی کردار مسٹر بین کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ مسٹر بین پلیز استعفیٰ دے دیں، مزید کوئی ڈیل نہیں۔

واضح رہے کہ ملک کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور مظاہروں کے باعث سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کُل جماعتی حکومت بنانے کے لیے استعفیٰ دینے کو تیار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارتی محل پر مظاہرین کے حملے سے پہلے ہی صدر کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

اس سے قبل سری لنکا میں آج ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل پر دھاوا بولا اور مطالبہ کیا تھا کہ صدر گوٹابایا راجاپاکسے استعفیٰ دیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارتی محل پر مظاہرین کے حملے سے پہلے ہی صدر کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے فائرنگ کی، جس سے 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے 30 سے زائد متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں عوام کو کئی ماہ سے خوراک، ادویات، ایندھن، بجلی کی قلت اور مہنگائی کے مسائل درپیش ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.