بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ومبلڈن ٹینس: ویمن ٹائٹل قازقستان کی ایلینا ریبیکنا کے نام

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں ویمن ایونٹ کا ٹائٹل قازقستان کی ایلینا ریبیکنا کے نام رہا، فائنل میں عالمی نمبر 2 تیونس کی اونس جیبور کو 3 سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لندن کے آل انگلینڈ کلب میں کھیلے گئے ویمن ایونٹ کے فائنل کے پہلے سیٹ میں اونس جیبور نے ریبیکنا کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا اور صرف 3 گیم ڈراپ کر کے پہلا سیٹ اپنے نام کرلیا۔

سربین ٹینس اسٹار نوواک جو کووچ ومبلڈن چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

دوسرے سیٹ میں ریبیکنا سنبھل گئیں، اپنی شاندار سروس اور تیز رفتار گراؤنڈ شاٹس کے سبب وہ یہ سیٹ 2-6 سے جیتنے میں کامیاب رہیں۔

تیسرے سیٹ میں بھی اُنہوں نے اپنے ردھم کو جاری رکھا اور جیبور کی سروس بریک کر کے اُن کے میچ میں واپس آنے کا موقع ختم کر دیا۔

اس فیصلہ کن سیٹ میں اُنہوں نے 2-6 سے فتح کے ساتھ پہلی بار ومبلڈن چیمپئن شپ جیت لی۔

فائنل کے اختتام پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے انعامات تقسیم کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.