کراچی میں آج مزید موسلا دھار بارش کا امکان نہیں ہے کیونکہ ہوا کے کم دباؤ کا رخ بلوچستان کی طرف ہو گیا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کا کچھ حصہ بحیرہ عرب اور کچھ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کی جانب ہے۔
جواد میمن کے مطابق سسٹم کی شدت میں بھی کمی آئی ہے، کراچی میں آج رات وقفے وقفے سے ہلکی اور معتدل بارش ہو سکتی ہے۔
تجزیہ کار نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ کے تین دن شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔
Comments are closed.