کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں 102.7 ملی میٹر جبکہ اولڈ ایئرپورٹ پر 53، فیصل بیس پر 46 اور جناح ٹرمینل پر 38.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر28.4، قائدآباد میں 25.5، ناظم آباد میں 20.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح مسرور بیس پر 8، گڈاپ میں 15، ڈی ایچ اے میں 10.5، سعدی ٹاؤن میں 9.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کیماڑی میں 8، سرجانی ٹاؤن میں 7.2، گلشن معمار میں 6.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ نارتھ کراچی میں 5.5، سب سے کم اورنگی ٹاؤن میں 5.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج صبح ایک بار پھر موسلادھار بارش شروع ہو گئی ہے جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمۂ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں عید کے دنوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
Comments are closed.