بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مزید بارشیں ہوئیں تو شہر بہہ جائے گا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کورنگی ٹاؤن شہر سے کٹ کر رہ گیا ہے، مزید بارشیں ہوئیں تو شہر بہہ جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ نالوں کی صفائی کے لیے اس سال ایک ارب روپے سے زیادہ بجٹ تھا، کراچی کے نوجوان سڑکوں پر کرنٹ لگنے سے مرجاتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا ہے کہ کرنٹ لگنے سے شہریوں کی ہلاکتوں کے مقدمے پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے خلاف درج ہونے چاہیے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہورہی ہے، صدر میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے

بارش سے کورنگی ندی میں طغیانی آگئی جس وجہ سے کازوے کل سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون سسٹم میں شدت برقرار ہے، شہر کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، کل عید کے دن بھی شہر میں بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر کے مضافات میں تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.