بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، جامن توڑنے پر 4 سالہ بچی کو قتل کرنیوالے 2ملزم گرفتار

لاہور کے علاقے فیروز والا میں کارروائی کے دوران جامن توڑنے پر 4 سال کی بچی کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق ملزمان نے جامن توڑنے پر 4 سال کی بچی کو قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی، بچی کے والد یوسف نے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے 18جون کو بچی کو قتل کیا تھا، بچی کی لاش کی باقیات گزشتہ روز ملی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.