نیدر لینڈ میں ڈچ ہاؤس نے گھر سے کام کو قانونی حق بنانے کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدر لینڈ کی ڈچ ایوان زیریں پہلے ہی گھر سے کام کو قانونی حق بنانے کی بل کی منظوری دے چکا ہے لیکن اسے حتمی منظوری سے قبل سینیٹ سے منظوری درکار ہے۔
قانون آجروں کو مجبور کرتا ہے کہ وہ گھر سے کام کرنے کے لیے ملازمین کی درخواستوں پر غور کریں جب تک کہ ان کے پیشے اس کی اجازت دیں۔
یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کورونا وائرس نے لوگوں کے کام کرنے اور رہنے کے طریقے کو تبدیل کر دیا اور اب چونکہ کورونا وائرس کی شدت میں کمی آگئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی کئی ملازم گھر سے کام کرنے کو بہترین سہولت قرار دے رہے ہیں۔
اگر اس بل کی سینیٹ سے منظوری ہوجاتی ہے تو نیدر لینڈ قانون کے ذریعے گھر بیٹھے کام کرنے کی سہولت فراہم کرنے والا ملک بن جائے گا۔
Comments are closed.