بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سری لنکا میں مظاہرین صدارتی محل میں داخل

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہزاروں مظاہرین رکاوٹیں توڑتے ہوئے صدارتی محل میں داخل ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے صدر کو بحفاظت نکال لیا۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے ہوائی فائرنگ کی اور مظاہرین پر شیلنگ بھی کی۔

معاشی بحران کے پیش نظر مظاہرین کی جانب سے سری لنکا کے صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل مظاہرین گال فورٹ میں داخل ہوگئے، مظاہرین کا گال فورٹ میں داخلہ ممنوع ہے۔

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ گال فورٹ میں کھیلا جارہا ہے، مظاہرین گال فورٹ میں داخل ہوگئے

سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ گال اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

دوسری جانب کولمبو میں پاکستان ٹیم کا آج ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ سے رابطے میں ہیں، دورے سے متعلق تحفظات کا اظہار نہیں کیا گیا،کل شیڈول کے مطابق ٹریننگ سیشن ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.